ملتان(سٹاف رپورٹر)ایم این اے سید علی قاسم گیلانی کی طرف سے ملتان میں آئی ٹی پارک کے وعدے کی تکمیل کیلئے کاوشیں تیز، سید علی قاسم گیلانی کی زیرقیادت ملتان میں آئی ٹی پارک کی تعمیر کے سلسلہ میں اجلاس کمشنرآفس میں منعقد کیا گیا ،کمشنر ملتان عامر کریم خان، ایم پی اے رانا اقبال سراج اور آئی بی اے سکھر کے وفد بشمول وائس چانسلر سکھر پروفیسر ڈاکٹر آصف شیخ، پروفیسر ڈاکٹر شیر محمد ،پروفیسر ڈاکٹر غلام مجتبیٰ شیخ، پروفیسر ڈاکٹر جاوید احمد اور چیمبر آف کامرس ملتان کے صدر بختاور تنویر شیخ نے اجلاس میں شرکت کی،اجلاس میں آئی ٹی پارک سے متعلق تکنیکی ، جگہ کے تعین و دیگر معاملات کو زیرغور لایا گیا۔