ملتان(سٹاف رپورٹر) سوئی ناردرن گیس پائپ لائنز لمیٹڈ ملتان میں جاری ہیلتھ، سیفٹی اور انوائرنمنٹ ہفتے کے سلسلے میں دوسرے دن ایک جامع ہنگامی انخلااور آگ بجھانے کی مشق کا کامیاب انعقاد کیا گیا، مشق جنرل منیجر ملتان احمد جواد خاکوانی، چیف انجینئر بنیامین شاہد، ڈپٹی چیف ایڈمن آفیسر عثمان کریم بیگ، سینئر انجینئر ایچ ایس ای محمد عمران خان، مرزا ندیم بیگ برانچ سیکرٹری اور ایڈیشنل برانچ سیکریٹری سید کاشف شاہ کی زیر قیادت منعقد کی گئی،تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سینئر انجینئر ایچ ایس ای محمد عمران خان نے اس سرگرمی کی اہمیت اور ایمرجنسی کی صورت میں ہر ملازم کے کردار کو اجاگر کیا،چیف انجینئر بنیامین شاہد نے بھی تقریب سے خطاب کیا۔