• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کوئلے کے ٹرک کے انجن میں آگ لگ گئی

ملتان(سٹاف رپورٹر)کوئلے سے بھرے ٹرک کے انجن میں بجلی کے تار سے شارٹ ہونے کے باعث آگ لگ گئی،ریسکیو ٹیم نے موقع پر پہنچ کر آگ پر قابو پالیا۔معلوم ہوا ہے کہ شیر شاہ ٹول پلازہ کے قریب کوئلوں سے بھرے ہوئے ٹرک میں اچانک بجلی کی وائرنگ شارٹ ہونے کے باعث آگ لگ گئی، اطلاع پر ریسکیو ٹیم موقع پر پہنچ گئی اور10منٹ کی کامیاب فائر فائٹنگ کے بعد آگ پر قابو پا لیا اور 25منٹس میں کولینگ کا پروسس مکمل کر لیا گیا ،
ملتان سے مزید