• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حکومت کی غلط زرعی پالیسیاں ملک کو غذائی بحران کی طرف دھکیل رہی ہیں، کاشتکار دوست فاونڈیشن

ملتان (سٹاف رپورٹر) مرکزی چیئر مین کاشتکار دوست فاونڈیشن منیر شاہین نے پریس کلب ملتان میں گندم بحران پر پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت کی غلط زرعی پالیسیاں ملک کو غذائی بحران کی طرف دھکیل رہی ہیں جو حکومت سے سنبھالا نہیں جائیگا، مسلسل نقصانات کی وجہ سے کسانوں کی قوت خرید جواب دے گئی ہے، انہوں نے مزیدکہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب کو ان کے مشیر غلط اعدادوشمار دے رہے ہیں، وزیر اعلیٰ نے کسانوں سے وعدہ خلافی کی، گندم کی فصل فوڈ سیکیورٹی سے جڑی فصل ہے اور اس کا تسلسل ٹوٹنے سے غذائی بحران کا پیدا ہونا یقینی ہے، پریس کانفرنس میں کسان رہنما ملک محمد اسلم ، رانا ضیاءالحق الق ، شہزاد بابر اور ملک عظمت اللہ خان بھی موجود تھے۔
ملتان سے مزید