• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

میونسپل کارپوریشن کا تجاوزات کے خلاف کریک ڈاؤن ،15دکانیں سربمہر

ملتان (سٹاف رپورٹر ) نئی حکمت عملی کے تحت گزشتہ روز اے سی سٹی کی سربراہی میں چیف آفیسر میونسپل کارپوریشن اقبال خان نے سپریٹنڈنٹ ریگولیشن مظہر نواز خان، سپروائز ملک ارشد پہلوان، انفورسمنٹ انسپکٹر منیر احمد و دیگر عملہ کے ہمراہ اندرون و بیرون حسین آگاہی میں خفیہ ویڈیو مانیٹرنگ کے ذریعے نشاندہی پر 15دکانوں کو سیل کردیا ہے جب کہ اندرون و بیرون حسین آگاہی سمیت شہر کے مختلف علاقوں جن میں وہاڑی چوک ،گلشن مارکیٹ ،چونگی نمبر11،چوک کمہاراں والا،معصوم شاہ روڈ کے علاقوں میں تجاوزات کے خلاف آپریشن کرتے ہوئے4ٹرک سامان قبضہ میں لے لیا ،جبکہ بیشتر دکانداروں کو موقع پر بھاری جرمانے بھی کئے گئے۔
ملتان سے مزید