راولپنڈی(اپنے رپورٹرسے)آل پاکستان کلرکس ایسوسی ایشن ایپکا کی کال پرراولپنڈی ڈویژن کے تمام سرکاری محکموں میں مطالبات کی حمایت میں قلم چھوڑ ہڑتال اور دفاتر کی تالہ بندی کی گئی۔ ایپکا کے قائدین چوہدری مبشر ڈویژنل صدر ایپکا اور چوہدری ریاض احمد ڈویژنل جنرل سیکرٹری نے محکمہ تعلیم، زراعت، جنگلات، بلڈنگ اور بارانی زرعی کالج داہگل اڈیالہ کا دورہ کیا ۔ ایپکا محکمہ تعلیم کے صدر راجہ آفتاب ، شاہد عزیر، شبیر خٹک اور امیرمحمد نے احتجاجی ملازمین سے خطاب کیا۔