اسلام آباد (ایوب ناصر ، خصوصی نامہ نگار) ہالینڈ کی خاتون کو راولپنڈی سے جناح سپر لاتے ہوئے شکرپڑیاں میں زیادتی کا نشانہ بنانے، لاکھوں روپے اور زیورات چھیننے کے الزام میں ملوث بائیکیا رائیڈر کو گرفتار کر کے عدالت سے اس کا جسمانی ریمانڈ حاصل کرلیا گیا ۔ ذرائع کے مطابق غیر ملکی خاتون سے واردات کے بعد ملزم حاشر تنویر کا چھوڑا جانے والا موٹرسائیکل تھانہ صادق آباد سے چوری شدہ نکلا ۔ اسلام آباد پولیس نے غیرملکی خاتون کے ساتھ زیادتی اور رابری کرنے والا ملزم 51 گھنٹوں میں گرفتار کر کے ملزم سے چھینا ہوا سامان بھی برآمد کر لیا۔ غیرملکی خاتون نے بھی ملزم کی شناخت کرلی۔