• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فائرنگ کے تبادلے میں زخمی ہونے والے 3 ملزم گرفتار

راولپنڈی (سٹاف رپورٹر )تھانہ روات کے علاقہ میں رات گئے فائرنگ کے تبادلے میں زخمی ہونے والے 3ملزموں کوگرفتار کرلیاگیا۔ پولیس کے مطابق پولیس پارٹی نے سنیپ چیکنگ کے دوران موٹرسائیکل سواروں کو رکنے کا اشارہ کیا تو ملزمان نے موٹر سائیکل بھگا دیے، پولیس نے تعاقب کیا تو ملزمان نے فائرنگ شروع کر دی، فائرنگ کے دوران 3 ملزمان زخمی ہوگئے جنہیں زخمی حالت میں گرفتار کرلیا گیا جبکہ 2 ملزمان فرار ہو گئے۔ زیر حراست افراد رابری کی متعدد وارداتوں میں ریکارڈ یافتہ ہیں۔
اسلام آباد سے مزید