• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مزدور راہنما کا انتقال خاندان ہی نہیں مزدور تحریک کا بھی نقصان ہے‘ چوہدری منظوراحمد

راولپنڈی (خصوصی نمائندہ) پیپلز لیبر بیورو کے انچارج اور ممبر پیپلز پارٹی سنٹرل ایگزیکٹو کمیٹی چوہدری منظور احمد نے کہا ہے کہ کسی بھی بڑے مزدور رہنما کا اس دنیا سے اٹھ جانا اُنکے خاندان کا ہی نہیں بلکہ مزدور تحریک کیلئے بھی نقصان ہوتا ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے راولپنڈی پریس کلب میںمزدور رہنما بابو محمد ادریس، کامریڈ چوہدری مسعود الحسن، محمد اکرم بندہ اور ملک محمد حسین کی یاد میں منعقدہ تعزیتی ریفرنس سے بطور مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے کیا۔ مقررین نے کہا کہ مرحوم قائدین نے اپنی زندگی غریب اورمحنت کش طبقے کیلئے وقف کر رکھی تھی۔ ریفرنس کی صدارت پیپلز لیبر بیورو سنٹرل پنجاب کے صدر سید نذر حسین شاہ کر رہے تھے۔ تقریب میں مزدور رہنمائوں کے بیٹوں محمد بدر ادریس‘ کامریڈ عابد مسعود‘ نعمان اکرم بندہ‘ ذیشان اکرم بندہ‘ ملک زاہد حسین‘ شیخ محمد شکیل‘ پیپلز پارٹی ویمن ونگ کی ڈویژنل جنرل سیکرٹری سمیرا گل، امان اللہ خان اور دیگر شریک تھے۔
اسلام آباد سے مزید