• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وکیل پر تشدد کیس میں فریقین کی صلح، گرفتار پولیس اہلکار مقدمہ سے ڈسچارج

اسلام آباد (خبر نگار) جوڈیشل مجسٹریٹ احمد شہزاد گوندل نے وکیل پر کمرہ عدالت میں تشدد کے کیس میں فریقین کی صلح پر گرفتار وفاقی پولیس کے اہلکاروں کو مقدمہ سے ڈسچارج کر دیا۔ گذشتہ روز سماعت کے دوران گرفتار ملزمان اے ایس آئی جاوید اختر اور طلحہ غفور کو 3دن کا جسمانی ریمانڈ مکمل ہونے پر عدالت میں پیش کیا گیا تھا۔ تفتیشی افسر نے عدالت کو بتایا کہ مدعی مقدمہ نے تحریری بیان دیا ہے کہ ہماری صلح ہو چکی ہے۔
اسلام آباد سے مزید