اسلام آباد (خصوصی نامہ نگار) پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹس دستور کے صدر نواز رضا نے زور دیا ہے کہ پیکا ایکٹ میں شامل متنازعہ نکات پر نظرثانی کی جائے اور ان پر اسٹیک ہولڈرز سے مشاورت کے بعد ضروری ترامیم کی جائیں، عالمی یوم آزادی صحافت کے موقع پر راولپنڈی اسلام آباد یونین آف جرنلسٹس (دستور) کے زیر اہتمام انفارمیشن اکیڈمی اسلام آباد میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے پی ایف یو جے (دستور) کے صدر نے پاکستانی میڈیا انڈسٹری کو درپیش سنگین مسائل پر روشنی ڈالی۔انہوں نے حکومت اور متعلقہ اداروں سے مطالبہ کیا کہ میڈیا سے متعلق قوانین کا ازسرِ نو جائزہ لیا جائے،آزادیِ اظہار کی آئینی ضمانتوں پر مکمل عمل درآمد یقینی بنایا جائے،ار آیی یو جے کے صدر رانا کوثر علی نے آزادی صحافت کی اہمیت پر زور دیا اور صحافی برادری کے حقوق کے لیے جدوجہد جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ کیا، انہوں نے صحافیوں کے بچوں کی تعلیم کے لئے فنڈ کے قیام کا اعلان کیا ۔