• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جلد انصاف، حقدار کو حق دلانا پیغمبروں کا شیوا ہے، جسٹس عابد عزیز شیخ

راولپنڈی (نمائندہ جنگ) لاہور ہائی کورٹ کے جسٹس (انسپیکشن جج) عابد عزیز شیخ نے راولپنڈی کی ٹیم کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ گزشتہ 2 ماہ کے دوران 27 ہزار 602 مقدمات کے فیصلے جج صاحبان کی محنت، لگن اور قانون کی بالاستی کی اعلٰی مثال ہے ۔انہوں نے کہا کہ جلد از جلد انصاف کرنا اور حقدار کو اس کا حق دلانا پیغمبروں کا شیوا ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے جوڈیشل کمپلیکس راولپنڈی کے دورے کے موقع پر منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔سیشن جج راولپنڈی سردار محمد اکرم خان نے تقریب سے خطاب کے دوران کہا کہ جب انہوں نے 17 فروری 2025 کو چارج سنبھالا تو 77 ہزار 559 مقدمات زیر سماعت تھے اور 3 اپریل تک 24 ہزار 501 نئے مقدمات کا اندراج ہوا تاہم راولپنڈی کی پوری ٹیم کی محنت اور لگن کی وجہ سے اب تک 27 ہزار 602 مقدمات کے فیصلے کئے جو نئے درج ہونے والے مقدمات سے 3 ہزار 101 زیادہ ہیں۔
اسلام آباد سے مزید