• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

45 سماج دشمن پکڑے گئے، منشیات، اسلحہ، لاکھوں کی نقدی برآمد

راولپنڈی، اسلام آباد(سٹاف رپورٹر ، خصوصی نامہ نگار)راولپنڈی پولیس نے مختلف واقعات میں 4ملزموں کوگرفتار کرکے 4کلو کے قریب چرس اور شراب برآمد کرلی ۔ تھانہ صدرواہ پولیس نے تاش پر جوا کھیلنے والے 12 افراد کو گرفتار کرلیا۔ آراے بازار پولیس نے رکشہ اور موٹر سائیکل چوری کی وارداتوں میں ملوث ملزم سے مسروقہ رکشہ اور 2 مسروقہ موٹر سائیکل برآمد کرلئے۔ تھانہ واہ کینٹ پولیس نے 3 ملزموں اور کلرسیداں پولیس نے ایک ملزم کو گرفتار کرکے اسلحہ  برآمد کیا۔ اسلام آباد پولیس نے بھی چوری،راہزنی اور موٹر سائیکل چوری میں ملوث 9 ملزموں سمیت 22 سماج دشمن عناصر کو گرفتار کرلیا ۔1,783 گر ام ہیر وئن،127گر ام آ ئس اور تین پستول بھی برآمد کئے گئے ۔ پا نچ اشتہاری بھی دھر لئے گئے ۔تھانہ لوہی بھیر نے شاپ رابری کی متعدد وارداتوں میں مطلوب منظم گروہ کے4 ارکان گرفتار کر کے ساڑھے سولہ لاکھ روپے کی مسروقہ نقدی،موبائل فون ,موٹر سائیکل ،گھڑیاں اور ڈی وی آر برامد کر لی ۔
اسلام آباد سے مزید