• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ملک کیلئے جانوں کا نذرانہ بھی دینے کو تیار ہیں، ڈاکٹر خالدرندھاوا

راولپنڈی (خصوصی نمائندہ) پاکستان میڈیکل ایسو سی ایشن راولپنڈی اسلام آبادکے جنرل سیکرٹری اور پنجاب میڈیکل ایسوسی ایشن کے سابق صدر ڈاکٹر خالد رندھاوانے ملکی دفاع سے منسلک تمام اداروں کو سلام پیش کرتے ہوئے ڈاکٹرز کی جانب سے ہر قسم کی خدمات پیش کرنے کا اعلان کیا ہے۔ انہوں نے تجویز پیش کی کہ حکومت لائحہ عمل بنائے تو ریٹائرڈ ڈاکٹر بھی ڈیوٹی کے لئے حاضر ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وطن عزیز کے دفاع کے لیے ہم نہ صرف پیشہ وارانہ خدمت بلکہ اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کرنے کو بھی تیار ہیں۔
اسلام آباد سے مزید