• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

قتل کیس کے ملزم سے رقم لینے والے پولیس اہل کار گرفتار

راولپنڈی (سٹاف رپورٹر )جوڈیشیل کمپلیکس میں قتل کیس میں نامزد ملزم سے رقم لینے والے پولیس اہل کاروں کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیاگیا۔ پولیس اہل کاروں کی سبز نمبر پلیٹ لگی لگژری گاڑی میں بیٹھے شخص سے فرداً فرداً کرنسی نوٹ لینے کی ویڈیوسوشل میڈیاپر وائرل ہونےپر سٹی پولیس آفیسر سید خالد ہمدانی نے نوٹس لیتے ہوئے تمام اہلکاروں کی فوری گرفتاری اور مقدمہ کے اندراج کا حکم دیا تھا۔ پولیس کے مطابق انسپکٹر منظور، سب انسپکٹر ولایت اور پولیس اہلکاروں سہیل،ثقلین، سعید، تنویر، حسنین کو گرفتار کرلیاگیا۔ تمام اہلکاروں کو معطل کرکے چارج شیٹ بھی جاری کردی گئی۔
اسلام آباد سے مزید