راولپنڈی (سٹاف رپورٹر)ٹریفک عملے کی ویڈیو بناکر اپ لوڈ کرنے کی دھمکی دینے والے موٹرسائیکل سوار کے خلاف پیکا ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرلیاگیا۔ تھانہ کینٹ کو فاروق احمد ٹر یفک آفیسر نے بتایاکہ میٹروسٹیشن صدر کے قریب موجود تھے کہ ایک موٹرسائیکل سواربغیر ہیلمٹ آیا جس کو روکا اور کاغذات طلب کیے۔ اس دوران احمد حسین نے ہاتھا پائی شروع کردی،بدتمیزی کر نے لگا اور ساتھ ہی اپنے موبائل سے ویڈیو بنانا شروع کردی ۔ دھمکیاں دینالگا کہ تمہاری ویڈیو بناکر اپ لوڈ کردوں گا ۔