راولپنڈی ( خبر نگار خصوصی ) کنٹونمنٹ بورڈ راولپنڈی نے ریلوے ورکشاپ روڈ پر واقع کچرہ کنڈی کو پانچ سالہ کرایہ داری پر دینے کا فیصلہ کیا ہے جس کاباقاعدہ نیلام عام کیا جائے گا۔ بولی میں کامیاب ہونے والے شخص کو ایک سال کا کرایہ بطور سکیورٹی اور تین ماہ کا کرایہ ایڈوانس ادا کرنا ہوگا ۔واضح رہے کہ کئی دہائیوں سے ریلوے روڈ پر واقع یہ کمرشل جگہ کچرا کنڈی کےطور پر استعمال ہو رہی تھی ۔ اب اس سےکینٹ بورڈ کو لاکھوں روپے کا ماہانہ کرایہ وصول ہوگا۔