• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

67 لاکھ کا ڈاکہ، 4 گاڑیاں، 22 موٹرسائیکل چوری، 4 چھین لئے گئے

راولپنڈی، اسلام آباد (سٹاف رپورٹر، خصوصی نامہ نگار)راولپنڈی کے مختلف علاقوں میں وارداتوں میں شہری 3گاڑیوں ،20موٹرسائیکلوں ایک رکشے ،طلائی زیورات ،موبائل فونز،نقدی اور دیگراشیاء سے محروم ہوگئے ،7افراد سے جھپٹا مار کران کے موبائل چھین لئے گئے ۔وفاقی دارالحکومت میں بھی 13 وارداتوں میں لاکھوں کی نقدی زیورات اور دیگر قیمتی اشیاء کے علاؤہ ایک کار ، چھہ موٹر سائیکل ،6موبائل فون اڑا لئے گئے ۔تھانہ سبزی منڈی ، انڈسٹریل ایریا ،کراچی کمپنی اور تھانہ شمس کالونی کے علاقوں سے 4 موبائل فون اور لاکھوں کی نقدی اسلحہ کی نوک پر چھین لی گئی۔ دو گھروں کے تالے ٹوٹ گئے۔تھانہ کراچی کمپنی کے علاقے مرکز G-9لندن پلازہ میں ڈکیتی کی واردات میں ڈاکو دوپہر ایک بجے سید بہادر شاہ سے گن پوائنٹ پر 66 لاکھ 80 ہزار روپے چھین کر چلتے بنے۔پولیس مصروف تفتیش تھی۔تھانہ پیرودھائی کے علاقہ مسلم پارک میں 3نامعلوم ملزمان رمیض رضا بٹ سے گن پوائنٹ پر موٹرسائیکل،تھانہ واہ کینٹ کے علاقہ اپل چوک کے قریب نامعلوم ملزم جس نے چہرے پرماسک پہن رکھاتھا جنید صفدر سے اسلحہ کی نوک پرموٹرسائیکل اور اس کے دوست حیدر علی رضا سے قیمتی موبائل فون،تھانہ چونترہ کے علاقہ سروبہ میں شرافت حسین سے دو نامعلوم ملزمان موٹر سائیکل چھین کرلے گئے۔ دیگر وارداتوں میں بھی شہریوں سے 11 موبائل اور نقدی چھین لی گئی ۔ بیشتر وارداتیں گن پوائنٹ پر ہوئیں۔اعوان چوک میںمسزارشد کے گھر کے تالے توڑ کر 95ہزارروپے، 2موٹریں ، یوپی ایس ، ایل ای ڈی ، 2تولہ طلائی زیورات چوری کرلئے گئے ۔
اسلام آباد سے مزید