راولپنڈی (سٹاف رپورٹر)مضر صحت گوشت لے کر راولپنڈی آنے والی گاڑی پکڑی گئی۔ تھانہ پیرودھائی کو شاہد محمود ڈسٹرکٹ سینٹری انسپکٹر نے بتایاکہ معلوم ہوا کہ گاڑی ناقص گوشت لے کر براستہ چکری موٹروے راولپنڈی سٹی میں سپلائی کے لیے آرہی ہے۔ عملہ نے تعاقب کرتے ہوئے تھانہ پیرودھائی کی حدود منڈی موڑ پر گاڑی سمیت ملزم کو حراست میں لے لیا ۔گاڑی میں موجود گوشت بغیر مہر ،لاغر جانوروں کا پانی ملا بدبودار مضر صحت پایا گیا۔