• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
اسلام آباد (خبر نگار) ایڈیشنل سیشن جج اسلام آباد محمد جہانگیر اعوان نے تھانہ بہارہ کہو کے قتل کے مقدمہ میں پانچ ملزمان کو بری کر دیا۔ عدالت نے اپیل کے فیصلے اور اشتہاری ملزم کی گرفتاری تک مال مقدمہ کو محفوظ رکھنے کی ہدایت بھی جاری کی ۔ ملزمان کی پیروی چوہدری یاسر عرفان ایڈووکیٹ نے کی۔ واضح رہے کہ محمد قاسم کو 25 مارچ 2023 کو فائرنگ کر کے قتل کر دیا گیا تھا۔ مدعی مقدمہ کے بیان کی روشنی میں ملزمان کو گرفتار کیا گیا تھا تاہم عدالت نے عدم شواہد پر ملزمان شازیہ بی بی، ہارون رحیم، اکبر علی، فراز احمد اور محمد نعیم کو بری کر دیا۔
اسلام آباد سے مزید