• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جماعت اسلامی کے تحت شٹر ڈاؤن ہڑتال، تاجروں کی مکمل حمایت

کراچی(اسٹاف رپورٹر )امیرجماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمن کی اپیل پر اہل غزہ و فلسطین کی حمایت و یکجہتی کے لیے ملک گیر شٹر ڈاؤن ہڑتال کی کراچی کے تاجروں نے مکمل حمایت کا اعلان کر دیا ہے،علاوہ ازیں امیر جماعت اسلامی کراچی منعم ظفر خان نے شہر بھر کے حلقہ جات کے اجتماع کارکنان سے آن لائن خطاب کرتے ہوئے کارکنان و ذمہ داران کوہدایت کی ہے کہ 26اپریل کی شٹر ڈاؤن ہڑتال کو بھر پور اور کامیاب بنانے اور اسرائیلی مصنوعات کے بائیکاٹ کی مہم کو تیز اور مؤثر بنانے کے لیے شہر بھر میں بڑے پیمانے پر عوامی رابطہ مہم چلائیں، تفصیلات کے مطابق منعم ظفر خان سے ملاقات میں آل کراچی تاجر اتحاد کے چیئر مین عتیق میر، کراچی الیکٹرانک ڈیلرز ایسوسی ایشن کے صدر محمد رضوان عرفان اور صدر کوآپریٹو مارکیٹ ایسوسی ایشن کے جنرل سیکریٹری محمد اسلم خان نے شٹر ڈاؤن ہڑتال کی مکمل حمایت اور تعاون کی یقین دہانی کروائی اور کہا کہ کراچی کے تاجر فلسطین کاز کے لیے 26اپریل کو تمام دکانیں اور مارکیٹیں بند کر کے بھر پور اظہار ِ یکجہتی کریں گےدریں اثناء منعم ظفر خان نے اجتماعات کارکنان سے آن لائن خطاب کرتے ہوئے مزید کہا کہ 26اپریل کی شٹر ڈاؤن ہڑتال اور صہیونی مصنوعات کی بائیکاٹ کی مہم کو ہمیں ایک چیلنج کے طور پر لینا ہے اور بھر پور منصوبہ بندی کے تحت آگے بڑھنا ہے، کراچی کی ہر یوسی اور ٹاؤن میں یہ مہم چلانی ہے، کارکنان و ذمہ داران کمیٹیاں اور وفود بنا کر تاجروں،دکانداروں، مارکیٹوں و سپر اسٹورز،بااثر افراد اور عوام الناس سے بڑے پیمانے پر رابطے کریں اور اس سلسلے میں بلدیاتی نمائندے اور اضلاع کے ذمہ داران مؤثر کوآر ڈی نیشن کریں۔

شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید