کوئٹہ(نمائندہ جنگ )وفاقی وزیر منصوبہ بندی و ترقیات احسن اقبال نے کہا ہے کہ آئندہ بجٹ میں بلوچستان کو زیادہ فنڈز دیئے جائیں گے ، کچھی کینال کے ذریعے بلوچستان ملک کا نیا زرعی بیلٹ بن سکتا ہے،N-25قومی شاہراہ کی تعمیر دو سے تین سال میں مکمل ہوگی۔ وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نےکہا کہ ترقی کیلئے ہمیں وسیع سوچ اپنانا ہوگی ۔ ان خیالات کا اظہار دونوں رہنماؤں نے مشترکہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر صوبائی وزرا و اراکین اسمبلی میر عاصم کرد گیلو ، بخت محمد کاکڑ ، سردار کوہیار ڈومکی ، مینا مجید بلوچ ، عبدالمجید بادینی ، محمد خان لہڑی ، میر لیاقت لہڑی ، حاجی ولی محمد نورزئی ، نوابزادہ زرین خان مگسی ، ترجمان حکومت بلوچستان شاہد رند سمیت دیگر بھی موجود تھے ۔