• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

افغانستان میں امریکی اسلحہ مارکیٹ میں فروخت ہو چکا یا غائب، تجزیہ کار

کراچی (ٹی وی رپورٹ) جیوکے پروگرام ʼʼرپورٹ کارڈʼʼ میں میزبان علینہ فاروق کے سوال پر کہ دہشت گرد امریکی اسلحہ کیسے استعمال کر رہے ہیں اور اس کا حل کیا ہے تجزیہ کار محمل سرفراز، بینظیر شاہ، اعزاز سید، فخر درانی نے اس مسئلے پر وشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ رپورٹس کے مطابق امریکی فوج کی جانب سے افغانستان میں چھوڑا گیا اسلحہ یا تو مارکیٹ میں فروخت ہو چکا ہے یا غائب ہے جس کا اعتراف افغان حکام نے اقوام متحدہ سے میٹنگ کے دوران کیا تھا۔ کئی ہتھیار پاکستان میں ہونے والے دہشت گرد حملوں میں استعمال ہوئے جن کے سیریل نمبر عالمی میڈیا کے سامنے رکھے گئے۔ اسلحہ صرف دہشت گردوں ہی نہیں بلکہ بعض ترقی پذیر ممالک کی افواج نے بھی خریداہے۔
اہم خبریں سے مزید