• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امریکی سپریم کورٹ، وینزویلا کے تارکین وطن کی ملک بدری روکدی

کراچی (رفیق مانگٹ) امریکی سپریم کورٹ نے ہفتے کی صبح ایک عارضی حکم جاری کرتے ہوئے وینزویلا کے تارکین وطن کے ایک گروپ کی ملک بدری کو روک دیا، جنہیں ٹرمپ انتظامیہ ایک غیر معمولی جنگی ایلین اینیمیز ایکٹ 1798 کے تحت ملک بدر کرنے کی کوشش کر رہی تھی۔ ججز کلیرنس تھامس اور سیموئل ایلیٹو کا فیصلے سے اختلاف ، عدالت کا کہنا تھا کہ متاثرین کو نوٹس اور چیلنج کا حق حاصل ہے ۔ وال اسٹریٹ جرنل کے مطابق یہ حکم اس وقت جاری کیا گیا جب وکلاء نے عدالت سے ہنگامی بنیادوں پر مداخلت کی درخواست کی، کیونکہ اطلاعات تھیں کہ امیگریشن حکام نے ان تارکین وطن کو ڈیپورٹیشن کے لیے بسوں میں منتقل کرنا شروع کر دیا تھا۔ ججز کلیرنس تھامس اور سیموئل ایلیٹو نے فیصلے سے اختلاف کیا۔حکومت نے سپریم کورٹ میں اپنے جواب میں کہا کہ درخواست گزاروں کا دعویٰ قبل از وقت دائر کیا گیا اور عدالت کو عارضی پابندی ختم کر دینی چاہیے۔ حکومتی وکلاء کا کہنا تھا کہ درخواست گزاروں نے نچلی عدالتوں کو نظر انداز کرتے ہوئے براہ راست سپریم کورٹ سے رجوع کیا، جو کہ مناسب نہیں تھا۔امریکن سول لبرٹیز یونین نے کئی عدالتوں میں ڈیپورٹیشن روکنے کی کوششیں کیں، جبکہ اگلے ہفتے مزید سماعتیں شیڈول ہیں۔ٹرمپ انتظامیہ مبینہ گینگ ارکان کو ایل سلواڈور بھیج رہی ہے، لیکن عدالت نے واضح کیا کہ متاثرین کو نوٹس اور چیلنج کا حق حاصل ہے۔ صدر ٹرمپ ایلین اینیمیز ایکٹ کا ایک منفرد اطلاق کرتے ہوئے کچھ طاقتور گینگز کو جنگی حالات میں غیر ملکی حکومتوں کے مساوی قرار دے رہے ہیں۔ صدر ٹرمپ ایلین اینیمیز ایکٹ کا ایک منفرد اطلاق کرتے ہوئے کچھ طاقتور گینگز کو جنگی حالات میں غیر ملکی حکومتوں کے مساوی قرار دے رہے ہیں۔
اہم خبریں سے مزید