• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی، مرکزی تنظیم تاجران 26اپریل کو ملک گیر احتجاج کریگی، خواجہ سلیمان

ملتان (سٹاف رپورٹر) مرکزی تنظیم تاجران پاکستان کے مرکزی چیئرمین خواجہ سلیمان صدیقی نے کہا ہے کہ غزہ کے مظلوم فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی کے سلسلے میں مرکزی تنظیم تاجران 26 اپریل کو ملک گیر احتجاج کرے گی اور مکمل طور پر شٹر ڈاؤن ہوگا۔ احتجاجی ریلیاں نکالی جائیں گی جس کے لیے تیاریاں شروع کر دی گئی ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے مرکزی تنظیم تاجران کے عہدیداران اور مختلف مارکیٹوں کے صدور کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اجلاس میں مرکزی سنیئرنائب صدر حاجی بابر علی قریشی، جنوبی پنجاب کے صدر شیخ جاوید اختر، ضلع ملتان کے صدر سید جعفر علی شاہ، ملتان کے صدر خالد محمود قریشی، جنوبی پنجاب کے سینئر نائب صدر حاجی ندیم قریشی،ملتان کے جنرل سیکرٹری مرزانعیم بیگ،ملتان ڈویژنکے چیئرمین فہد اسحاق سانگی، ملتان کے چیئرمین کاشف رفیق، جنوبی پنجاب کے چیئرمین جاوید اختر خان،گلشن مارکیٹ کے صدر راؤ لیاقت علی،ملتان کے نائب صدر رانا محمد اویس علی،معصوم شاہ روڈ کے صدر ذیشا ن ظفر، سورج میانی کے صدر کفایت حسین صدیقی،ملتان کے نائب صدر چوہدری عبدالمنان گوندل،ضلع ملتان کے نائب صدر شیخ فصیل محمود، گلگشت مارکیٹ کے رہنما شیخ تنویر، اشرف قریشی ودیگر شریک تھے۔ خواجہ سلیمان صدیقی نے مزید کہا کہ ملک بھر کے تاجر مظلوم فلسطینیوں کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں۔
ملتان سے مزید