ملتان (سٹاف رپورٹر) وائس چانسلر نشتر میڈیکل یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر مہناز خاکوانی نے میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر زاہد عباس کے ہمراہنشتر لیب، آؤٹ ڈور اور حادثات و ایمرجنسی ڈیپارٹمنٹ کا دورہ کیا۔،وائس چانسلر نے سب سے پہلے نشتر لیب کا معائنہ کیا جہاں انہوں نے لیبارٹری کے جدید آلات اور معیاری طریقہ کار کا جائزہ لیا،انہوں نے لیب اسٹاف کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے مزید بہتری کی ہدایات جاری کیں،اس کے بعد آؤٹ ڈور ڈیپارٹمنٹ کے دورے کے دوران پروفیسر ڈاکٹر مہناز خاکوانی نے مریضوں سے براہ راست بات چیت کی اور ان کی طبی سہولیات کے معیار کا مشاہدہ کیا۔