ملتان (سٹاف رپورٹر) جے یو آئی کے قائد مولانا فضل الرحمان کی قیادت میں مینار پاکستان پر مظلوم فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی کے سلسلے میں ملین مارچ تاریخی اہمیت کا حامل ہوگا ،شجاع اباد سے بھی بڑا قافلہ جے یو آئی ملتان کے ضلعی امیر مفتی عامر محمود کی قیادت میں روانہ ہوگا ان خیالات کا اظہار جمیعت علماء اسلام شجاع آباد کے امیر خواجہ اکرام الحق،نائب امیر خواجہ عبد المالک،جنرل سیکرٹری مولانا جہانزیب ، ڈاکٹر شبیر حسین بلوچ نے مدرسہ قاسم العلوم گلگشت میں پریس کانفرنس کے دوران کیا۔