• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کلام اقبال ہمیں سچا مسلمان اور اچھا پاکستانی بننے کا پیغام دیتا ہے،مقررین

لاہور (خبرنگار )ادارہ نظریہ پاکستان کے زیر اہتمام ایوان کارکنان تحریک پاکستان لاہور میں مفکر پاکستان علامہ محمد اقبال کے یوم وفات کے موقع پر خصوصی نشست کا انعقاد کیا گیا. مقررین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کلام اقبال آپ کو سچا مسلمان اور اچھا پاکستانی بننے کا پیغام دیتا ہے۔ یہ کلام آپ کے اندر ایسا جوش اور ولولہ پیدا کریگا جو آپ کے کردار کو پختہ ‘ قول وفعل میں تضاد کو ختم اور دین ووطن سے محبت کا جذبہ پیدا کر دے گا۔
لاہور سے مزید