• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پوپ فرانسس نے مسئلہ فلسطین کے حوالے سے جرأت مندانہ موقف اختیار کیا،سہیل احمد رضا

لاہور(خصوصی رپورٹر)ڈائریکٹر انٹرفیتھ ریلیشنز منہاج القرآن انٹرنیشنل سہیل احمد رضا نے عالمی کیتھولک چرچ کے روحانی پیشوا پوپ فرانسس کے انتقال پر عالمی مسیحی برادری بالخصوص پاکستانی کیتھولک مسیحی کمیونٹی اور اسلام آباد میں ویٹی کن سٹی کے سفیر آرچ بشپ گرمانو پینموٹ سے اظہار تعزیت کرتے ہوئے آنجہانی پوپ فرانسس کی بین المذاہب مکالمے ،امن اور انسان دوستی کےلئے کوششوں کو سراہا۔پوپ فرانسس نے ہمیشہ مذہبی عدم برداشت کے بڑھتے ہوئے رحجان، دہشت گردی کے خاتمے ، قیام امن اور بین المذاہب ہم آہنگی کے فروغ اور مسئلہ فلسطین کے حوالے سے جرأت مندانہ موقف اختیار کیا۔
لاہور سے مزید