لاہور(خصوصی رپورٹر)ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق کی ہدایت پر ایل ڈی اے نے اپنی سکیموں سے تجاوزات کے خاتمے کی خصوصی مہم شروع کر دی ہے۔ ایل ڈی اے ٹیموں نے سبزہ زار سکیم کے 15 سے زائد بلاکس میں آپریشن کیا۔ایل ڈی اے ٹیموں نے گزشتہ روز کیو، کے اور پی بلاک میں آپریشن کیا۔ایڈیشنل ڈی جی یو پی مدثر احمد شاہ نے سبزہ زار آپریشن کی نگرانی کی۔