لاہور (جنرل رپورٹر)شالیمار انسٹی ٹیوٹ آف ہیلتھ سائنسز میں چار روزہ 9ویں سالانہ انٹرنیشنل کانفرنس کا آغاز کل بروز بدھ سے ہو گا۔ اس سال کانفرنس کا عنوان(BRIDGING THEORY AND PRACTICE) ہے ملک بھر اور بیرون ملک امریکہ، پولینڈ،سوئٹزر لینڈ،ترکی ،ملائشیا،سعودی عرب ، قطر،یو اے ای سے بڑی تعداد میں ڈاکٹرز، سرجنزاور ہیلتھ پروفیشنلز شریک ہونگے۔ چیئرمین بورڈ آف ٹرسٹیز شاہد حسین شالیمار ہسپتال کے دیگر ٹرسٹیز چیف آپریٹنگ آفیسر شالیمارہسپتال ڈاکٹر عائشہ نعمان،پرنسپل شالیمارسکول آف الائیڈ ہیلتھ سائنسز ڈاکٹر رفعت جاوید اور پرنسپل شالیمارنرسنگ کالج ڈاکٹر نسیم رفیق بھی شرکت کرینگے۔