راولپنڈی ، اسلام آباد (سٹاف رپورٹر، خصوصی نامہ نگار)راولپنڈی کے مختلف علاقوں میں سرقہ باالجبر ، چوری ،نقب زنی اور راہ زنی کی وارداتوں میں شہری 2 گاڑیوں 16موٹرسائیکلوں ،طلائی زیورات ،موبائل فونز اور نقدی وغیرہ سے محروم ہوگئے ،10افراد سے جھپٹا مار کران کے موبائل چھین لئے گئے۔ اسلام آباد میں بھی 11 وارداتوں میں لاکھوں کی نقدی زیورات اور دیگر قیمتی اشیاء کے علاؤہ ایک کار اور 7موٹر سائیکل اڑا لئے گئے۔ دو گھروں کے تالے ٹوٹ گئے۔تھانہ کھنہ کے علاقے میں اسلحہ کی نوک پر ایک موبائل فون اور نقدی چھین لی گئی۔ تھانہ کورال کے علاقے ترلائی میں فرنیچر کی شاپ پر دن 1 بجے ڈکیتی ہوئی جس میں ممتاز ستی سے 4لاکھ اور موبائل فون اور کسٹمرز سے نقدی رقم اور موبائل فون چھین لئے گئے۔ مختلف علاقوں میں گن پوائنٹ پر شہریوں سے پانچ موبائل اور نقدی چھین لی گئی ۔تھانہ صدربیرونی کوحسنین نے بتایاکہ مہرینہ خان سے فون پر چھ ماہ سے بات چیت ہو رہی تھی اس نے مجھے کہا کہ میں فاسٹ فوڈ کے کاروبار کا تجربہ رکھتی ہوں اور مجھے لالہ زاربلایا جہاں اس کے دیگر دونامعلوم ساتھیوں نے میری جیب میں موجود 46ہزار روپے لے لیے، مجھے زرو کوب کیا اور مجھ سے زبر دستی میری بینک اپلی کیشن کا پاس ورڈ لے کر ایک لاکھ 76ہزارروپے ٹرانسفر کرلئے۔قاسم آباد میں ذیشان علی کے گھر کے تالے توڑ کر 30ہزارروپے، طلائی زیور 5 تولہ مالیتی 12لاکھ ،ایف بلاک میں محمد آصف کےگھر سے 2 موبائل ،ڈھوک کالاخان میں سیف اللہ کے گھر سے تالہ توڑ کر لیپ ٹاپ ،ممتازسٹی میں محمد اکرام کاموبائل اور 50ہزا رروپے،تھانہ سول لائنزکے علاقہ میں یاسمین کے سیلون سے 50ہزا رروپے اور طلائی چین چوری کرلی گئی۔