اسلام آباد (ایوب ناصر ، خصوصی نامہ نگار) تین روزہ ڈی ایچ اے پراپرٹی ایکسپو ڈیجٹیل آکشن کے دوسرے روز پیر کو بھی خرید اروں کی دلچسپی برقرار رہی اور درجنوں شہریوں خصوصا ریٹائرڈ فوجیوں اور پراپرٹی انویسٹرز نے پراپرٹی ایکسپو وزٹ کیا ، پراپرٹی ایکسپو کے ذمّہ دار نے نمائندہ جنگ کو بتایا کہ اڈیالہ روڈ پر واقع ڈی ایچ اے 4کے 400 کےلگ بھگ پلاٹ براہ راست جبکہ اتنے ہی کمرشل پلاٹس ڈیجٹیل آکشن میں فروخت کئے جارہے ہیں ، 10 مرلے کا پلاٹ نقد ادائیگی پر 98 لاکھ روپے جبکہ دو سال کی سہ ماہی قسطوں پر ایک کروڑ 16 لاکھ میں دیا جا رہا ہے ایک کنال پلاٹ فل ادائیگی پر ایک کروڑ 72لاکھ روپے میں جبکہ دو سال کی قسطوں پر ایک کروڑ 97لاکھ میں دیا جا رہا ہے ، پراپرٹی ایکسپوآج منگل کو بھی جاری رہے گا، کمرشل پلاٹس ڈیجٹیل آکشن میں فروخت کئے جا رہے ہیں۔