• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نہریں پر احتجاج پنجاب کے راستوں کی بندش، بزنس کمیونٹی سراپا احتجاج

اسلام آباد(رپورٹ حنیف خالد)نہریں بنانے کی مجوزہ تجویز کے خلاف سندھ میں جاری احتجاج کے باعث سڑکوں کی بندش پرپاکستان کے صنعتکاروں،بزنس مینوں، امپورٹرز، ایکسپورٹرز کی قومی اور مقامی ایسوسی ایشنوں نے سخت ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ 18اپریل سے 21 اپریل تک کراچی سے پنجاب آنے والے راستوں کے بند ہونے سے قومی معیشت کو صرف چار دن میں اربوں روپے کا نقصان پہنچ چکا ہے لا تعداد درآمدی، برآمدی سامان سے لدے ٹرالے، ٹرک چار روز سے کھڑے ہیں ۔ ایف بی آر کو ریونیومیں بھاری نقصان ہورہا ہے ، برآمدی خام مال پر چلنے والی انڈسٹری خام مال میں رکاوٹ برداشت نہیں کر پائے گی۔پاکستان، انڈونیشیا، ملائیشیا کیلئے گھی کوکنگ آئل پاکستان درآمد کررہا ہے اسی طرح پاکستان ٹیکسٹائل اربوں ڈالر کی درآمد کر رہا ہے۔ پنجاب اور خیبرپختونخوا سے سندھ کی شاہراہیں بند ہونے کی وجہ سے برآمدی مال کراچی نہیں پہنچ رہا۔
اہم خبریں سے مزید