پشاور ( مانیٹرنگ ڈیسک )جنوبی وزیرستان میں دہشت گردوں اور انسداد پولیو مہم کی ڈیوٹی پر مامور پولیس اہلکاروں کے درمیان فائرنگ کے تبادلے میں دہشت گرد ہلاک ہوگیا۔پولیس کے مطابق ہلاک دہشت گرد سے راکٹ لانچر، مشین گن اور موٹرسائیکل برآمد ہوئی۔ ہلاک دہشت گرد سے شناختی کارڈ، 3 اے ٹی ایم کارڈ اور اسمارٹ فون برآمد ہوا۔واقعے کا مقدمہ تھانہ سی ٹی ڈی اعظم ورسک میں درج کرلیا گیا۔دوسری جانب باجوڑ میں پولیو ٹیم کی سکیورٹی پر مامور پولیس اہلکار پر مسلح افراد نے حملہ کیا اور اسلحہ اور موبائل فون چھین کر فرار ہوگئے۔