ویٹیکن سٹی (اے ایف پی) 21 اپریل کو پوپ فرانسس کے انتقال نے کیتھولک چرچ میں سوگ کا ماحول پیدا کر دیا، لیکن ساتھ ہی ان کے جانشین کے انتخاب کی دوڑ کا آغاز بھی ہو گیا۔ چاہے وہ سفارتکار ہوں، مذہبی علما، ثالث یا ویٹی کن کے اندرونی حلقوں سے تعلق رکھنے والے افراد، یہاں 15 کارڈینلز کی فہرست دی جا رہی ہے جو اگلے پوپ بننے کے ممکنہ امیدواروں — جنہیں ’’پاپابیلی‘‘ کہا جاتا ہے — میں شامل ہیں۔
یہ فہرست مختلف علاقوں کے اعتبار سے تقسیم کی گئی ہے۔ٹیگل ایشیا سے سب سے مضبوط امیدوار ہیں۔ یہ فہرست حتمی نہیں ہے، اور پوپ فرانسس کا جانشین کوئی اور بھی ہو سکتا ہے۔
ویٹی کن کے اعلیٰ سفارتکار، پیٹرو پالرین، پوپ فرانسس کی تقریباً پوری مدتِ پاپائیت کے دوران ویٹی کن میں دوسرے اہم ترین عہدے پر فائز رہے ہیں۔ ان کی عمر 70سال ہے اور تعلق اٹلی سے ہے۔
پیزابالا مشرقِ وسطیٰ میں اعلیٰ ترین کیتھولک رہنما ہیں، جن کا آرچ ڈایوسیز اسرائیل، فلسطینی علاقوں، اردن اور قبرص پر مشتمل ہے۔