کراچی ، غزہ(نیوز ڈیسک، اے ایف پی) اسرائیلی طیاروں نے غزہ میں بے گھر افراد کیلئے قائم خیموں پر بمباری کردی ،ڈرون حملوں اور بمباری میں خواتین اور بچوں سمیت مزید 29فلسطینی شہید اور درجنوں زخمی ہوگئے ،پیر کی شام اسرائیلی طیاروں نے بمباری کی شدت بڑھا دی ،مقبوضہ مغربی کنارے میں اسرائیلی فورسز کی کارروائیوں میں 4فلسطینی شہید ہوگئے ، یمن کےدارالحکومت صنعا پر امریکی بمباری کے بعد حوثیوں نے امریکی بحری بیڑے پر میزائل حملہ کیا ہے، حوثیوں کے مطابق یہ حملہ بمباری کے جواب میں کیا گیا ہے ، اسرائیل میں امریکا کے نئے سفیر مائیک ہکابی نے حماس سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ غزہ میں انسانی امداد کی ترسیل کے لئے وہ قیدیوں کی رہائی کے معاہدے کو قبول کریں۔فلسطینی وزارت صحت کا کہنا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران اسرائیلی فائرنگ کے نتیجے میں کم از کم تین افراد شہید ہوئے، رام اللہ کے شمال میں واقع سنجل قصبے میں اسرائیلی فورسز کی جانب سے فائر کئے گئے آنسو گیس کے کنستروں سے دم گھٹنے کے باعث ایک فلسطینی شہیدہوگیا۔ امریکی نیوز ایجنسی ’’ایکسوس‘‘ کے مطابق، امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اسرائیلی وزیر اعظم بنجمن نیتن یاہو سے غزہ میں ممکنہ جنگ بندی اور ایران کے ساتھ جاری جوہری مذاکرات کے بارے میں بات کریں گے۔معاملے سے واقف دو افراد کا حوالہ دیتے ہوئے، ایکسوس نے رپورٹ کیا کہ فون کال ایک ایسے موقع پر متوقع ہے جب قیدیوں کے معاہدے اور جنگ بندی کو یقینی بنانے کے لئے مذاکرات میں تعطل کا سامنا ہے