مقبوضہ بیت المقدس (اے ایف پی) اسرائیل میں نئے امریکی سفیر نے گزشتہ روز فلسطینی مزاحمتی گروپ حماس سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ غزہ میں انسانی امداد کے داخلے کے بدلے یرغمالیوں کی رہائی کو یقینی بنانے کے لیے معاہدہ قبول کرے۔مائیک ہکابی نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر ایک ویڈیو بیان میں کہا کہ ہم حماس سے معاہدے پر دستخط کرنے کا مطالبہ کرتے ہیں تاکہ غزہ میںانسانی امداد ان لوگوں تک پہنچائی جا سکے جنہیں اس کی اشد ضرورت ہے۔