• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وی وی آئی پیز،غیرملکیوں کی حفاظت اور حساس ڈیوٹیاں کرنیوالوں کی سائیکلوجیکل پروفائلنگ کے لئے سافٹ ویئر تیار

لا ہو ر (نمائندہ جنگ)وی وی آئی پیز، غیرملکیوں کی حفاظت اور حساس ڈیوٹیاں کرنیوالوں کی سائیکلوجیکل پروفائلنگ کیلئےاہم اقدام، سافٹ ویئر تیارکرلیاگیا۔سپیشل پروٹیکشن یونٹ نے سائیکلوجیکل پروفائلنگ کیلئےسافٹ ویئرتیارکیا ہے جس کی مدد سے ایک گھنٹے میں 800سے زائد ملازمین کی سائیکلوجیکل پروفائلنگ کی جاسکتی ہے۔پولیس حکام کا کہنا ہے کہ سافٹ ویئر میں سوالات شامل اورمقررہ وقت میں ملازمین سے پر کروائے جاتے ہیں، فیل ہونیوالےملازمین کووی وی آئی پیزکیساتھ ڈیوٹیوں پرتعینات نہیں کیا جاتا۔سائیکلوجیکل پروفائلنگ کاسافٹ ویئر ایس پی یوکی خاتون افسرکی جانب سےتیارکیاگیا ۔
اہم خبریں سے مزید