• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جماعت اسلامی، تاجروں کا نمائندہ کنونشن، ملک گیر شٹر ڈاؤن ہڑتال کی حمایت

کراچی( اسٹاف رپورٹر) امیر جماعت اسلامی کراچی منعم ظفر خان کی صدارت میں منگل کو کراچی کے تاجروں کا ایک نمائندہ کنونشن منعقد ہوا جس میں شریک تمام تاجروں نے امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمنٰ کی اپیل پر اہل غزہ و فلسطین سے اظہار یکجہتی، امریکی سرپرستی میں اسرائیلی جارحیت و دہشت گردی کی مذمت اور حکمرانوں کو جھنجوڑنے کے لیے ہفتہ 26اپریل کو ملک گیر شٹر ڈاؤن ہڑتال کی مکمل حمایت، تمام مارکیٹیں و دکانیں اور کاروبار بند کرنے کا اعلان کیا اور حکومت سے مطالبہ کیا کہ اسرائیلی جارحیت و دہشت گردی رکوانے کے لیے وہ اپنا کردار ادا کرے، منعم ظفر خان نے کنونشن کے بعد تاجر رہنماؤں کے ہمراہ پریس بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ تاجروں نے ہڑتال کی حمایت کے ساتھ صہیونی مصنوعات کے بائیکاٹ مہم میں بھی ساتھ دینے کا وعدہ کیا ہے ، حافظ نعیم الرحمنٰ کی اپیل پر کراچی تا چترال تاجر برادری کا متفقہ فیصلہ انتہائی خوش آئند ہے، منعم ظفر خان نے کہا کہ غزہ میں اس وقت انسانی المیہ جنم لے رہا ہے۔

شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید