پشاور (لیڈی رپورٹر )ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن خیبر پختونخواہ نے حکومت پنجاب کی جانب سے احتجاج کرنے والے ڈاکٹروں پر لاٹھی چارج اور گرفتاریوں کی شدید مذمت کرتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ جی ایچ اے پنجاب کے مطالبات کو فی الفور تسلیم کیا جائے۔پشاور پریس کلب میں ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن خیبر پختونخوا کے صوبائی ترجمان ڈاکٹر حفیظ اورکزئی، ڈاکٹر سید مراد، ڈاکٹر اظہار اور دیگر رہنماؤں نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ خیبر پختونخواہ میں بھی ڈاکٹرز سنگین مسائل کا شکار ہیں۔ 2018 کے بعد سے کسی بھی کیڈر میں پبلک سروس کمیشن کے ذریعے مستقل بھرتیاں نہیں ہوئیں، جبکہ حالیہ 120 کنٹریکٹ آسامیاں بھی ناکافی ہیں۔ ڈاکٹروں کی تنخواہوں میں گزشتہ چار سال سے اضافہ نہیں ہوا، جبکہ مہنگائی میں بے پناہ اضافہ ہو چکا ہے۔