• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لاکھوں کے زیورات چوری، شہری دو گاڑیوں، 25 موٹرسائیکلوں سے بھی محروم

راولپنڈی، اسلام آباد (سٹاف رپورٹر، خصو صی نامہ نگار) راولپنڈی کے مختلف علاقوں میں وارداتوں میں شہری ایک گاڑی 18موٹر سائیکلوں ،طلائی زیورات ،موبائل فونز اور نقدی وغیرہ سے محروم ہوگئے ،11افراد سے جھپٹا مار کران کے موبائل چھین لئے گئے ۔اسلام آباد میں بھی 11 وارداتوں میں لاکھوں کی نقدی ،زیورات اور دیگر قیمتی سامان کے علاوہ ایک کار ،7 موٹر سائیکل اڑا لئے گئے ،تین گھروں کے تالے ٹوٹ گئے ۔ تھانہ سبزی منڈی کے علاقے سے ایک موٹر سائیکل جبکہ تھانہ سنگجانی کے علاقے میں سٹریٹ کرائم میں ایک موبائل اور نقدی اسلحہ کی نوک پر چھین لی گئی ۔تھانہ نصیرآباد کے علاقہ فتح جنگ روڈ پر 2نامعلوم ملزمان شہری سے گن پوائنٹ پر ایک لاکھ 44ہزارروپے اور موبائل ،تھانہ آراے بازار کے علاقہ ایم ایچ کے قریب 3 نامعلوم ملزمان اسلحہ کی نوک پر محمد آصف سے موٹرسائیکل چھین کر لے گئے ۔ دیگر وارداتوں میں بھی گن پوائنٹ پر شہریوں سے چار موبائل اور نقدی چھین لی گئی ۔موتی بازار میں دوران خریداری سید اسماعیل کے پرس سے آدھا تولہ طلائی زیورات اور ایک لاکھ روپے ،چکلالہ سکیم تھری میں حارث سہیل کے گھرسےسونا کل وزنی 5 تولے ،ڈی ایچ اے میں محمد سعید علیم کے گھرسے ہیرے کے دو بندے ، ایک پنڈنٹ، مالیتی دس لاکھ روپے ،طلائی کڑا وزنی پونے چار تولے ، سونے کی چین وزن دو تولے ، طلائی لاکٹ ایک تولہ ،ثمر زار میں وسیم احمد کے گھرکے تالے توڑ کر سامان کل مالیتی تقریباً 4 لاکھ روپے چوری کرلیاگیا۔
اسلام آباد سے مزید