• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شکایات پر ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی کی ایڈمن برانچ کیخلاف انکوائری کے احکامات

راولپنڈی ( ناصر چشتی خصوصی نمائندہ)اساتذہ و اور ملازمین کی شکایات پر چیف ایگزیکٹو آفیسر ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی راولپنڈی نے ایڈمن برانچ کے ذمہ داران کے خلاف انکوائری کے احکامات جاری کر دیئے۔ برانچ میں اساتذہ و ملازمین کی ایل پی آر اور لیوانکیشمنٹ کی فائلوں کو مبینہ طور پر بلا جواز التواء میں رکھنے اور سائلین کو مس گائیڈ کرنے پر سی ای او ایجوکیشن راولپنڈی امان اللہ خان نے ضلعی تعلیمی آفیسر سیکنڈری ایجوکیشن راولپنڈی گل احمد کو تین یوم کے اندر انکوائری رپورٹ پیش کرنے کے احکامات جاری کئے ۔
اسلام آباد سے مزید