• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ترنول پھاٹک پر غزہ مارچ کے نام پر اجتماع ،دفعہ 144کی خلاف ورزی پر 400افراد کے خلاف مقدمہ

اسلام آباد (خصوصی نامہ نگار) دفعہ 144 کی خلاف ورزی پر ضلعی انتظامیہ کی مدعیت میں 400 سے زائد افراد کے خلاف تھانہ ترنول میں مقدمہ درج کر لیا گیا۔ایف آئی آر کے مطابق 18 اپریل کو دوپہر 2 بج کر 30 منٹ پر 350 سے 400 کے لگ بھگ افراد نے ترنول پھاٹک پر غزہ مارچ کے نام پر غیر قانونی اجتماع کیا جس میں خواتین، بچے اور بزرگ بھی شامل تھے۔ مظاہرین نے ساؤنڈ سسٹم، بینرز، جھنڈے اور پلے کارڈز کے ساتھ احتجاج کیا اور ٹریفک کی روانی متاثر کی۔ایف آئی آر میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ غزہ مارچ کے دوران بعض مقررین نے ریاستی اداروں کے خلاف اشتعال انگیز تقاریر کیں۔
اسلام آباد سے مزید