راولپنڈی (سٹاف رپورٹر)تھانہ ٹیکسلا کے علاقہ میں کرنٹ لگنے سے خواجہ سرا جاں بحق ہوگیا۔ذرائع کے مطابق احسن عرف کرن کو ایک نجی ہوٹل کے قریب بس ٹرمینل میں کرنٹ لگا جس سے اس کی موت واقع ہوگئی ۔ لاش پوسٹ مارٹم کے لئے تحصیل ہیڈ کوارٹرہسپتال ٹیکسلامنتقل کردی گئی ۔