اسلام آباد(خصوصی نامہ نگار )وفاقی دارالحکومت میں کم از کم اجرت 37 ہزار یقینی بنانے کے لیے ضلعی انتظامیہ سرگرم ہوگئی۔اسسٹنٹ کمشنر رورل فہد شبیر چیمہ نے ملازمین کو کم از کم اجرت 37 ہزار ماہوار نہ دینے پر غوری ٹاؤن میں نجی ریسٹورنٹ کے منیجر کو گرفتار کر لیا ۔اسسٹنٹ کمشنر کی جانب سے نجی سکیورٹی کمپنی کا منیجر بھی گرفتارکیا گیا۔گارڈز کو کم اجرت نہ دینے پر بلیو ایریا میں بھی سکیورٹی کمپنی کے خلاف کارروائی کی گئی اور اے سی سٹی ماحین حسن کی جانب سے سکیورٹی کمپنی کا ذمہ دار افسر گرفتارکر لیا گیا۔