• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

زمینوں پرناجائز قبضوں،گن پو ائنٹ پرہراساں کر نے میں ملوث 10ملزم گرفتار

اسلام آباد (خصوصی نامہ نگار ) ایس ایس پی آ پر یشنز اسلام آباد محمد شعیب خان نے پریس کانفرنس میں کہاکہ رورل زون تھا نہ نیلو ر کے ایر یا میں شہریوں کی زمینوں پرناجائز قبضوں،گن پو ائنٹ پرہراساں کرنے میں ملوث 10ملزمان کو گرفتارکرلیا۔ گرفتار ملزمان کی شنا خت سید احمد، شاہد ، واصف ظہو ر، لطیف، راجہ شیراز، اختر گل، عامر حسین، نا صر محمود، شبیر احمد اور فیصل کے ناموں سے ہوئی ۔ ملزمان کے قبضہ سے 6ایس ایم جی بندوقیں، ایک پستول، 800روند، میگزین، مو با ئل فون اور 5بنڈل تار برآمد کرلی گئی۔
اسلام آباد سے مزید