• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

محکمہ صحت آؤٹ سورسنگ کیخلاف احتجاج ، 3 لاکھ بچے انسدادپولیو قطروں سے محروم

راولپنڈی(راحت منیر/اپنے رپورٹرسے) محکمہ صحت کی آؤٹ سورسنگ کیخلاف احتجاج تیسرے روز بھی جاری رہا۔ذرائع کے مطابق احتجاج کے باعث پہلے روز راولپنڈی سمیت چھ اضلاع میں تین لاکھ کے لگ بھگ بچے پولیو کے قطرے پینے سے رہ گئے۔ ادھر پبلک سیفٹی ہیلتھ ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام احتجاج کو ختم کرانے کیلئے راولپنڈی میں انتظامی سطح پرکوئی کوشش نہیں کی گئی۔پہلے روز راولپنڈی میں68ہزار،لاہور میں23ہزار450، گجرات میں ایک لاکھ62 ہزار285بچے محروم رہے۔انسداد پولیو پروگرام پنجاب کے مطابق 21اپریل سے جاری انسداد پولیو مہم میں اب تک 95 لاکھ، 93 ہزار سے زائد بچوں کو قطرے پلائے گئے۔ انسداد پولیو پروگرام کے سربراہ عدیل تصور کے مطابق پنجاب میں ہر صورت ٹارگٹ کا حاصل کیا جائے گا۔والدین ویکسین سے محروم بچوں کو نزدیکی مرکز صحت، ہسپتال سے قطرے پلوائیں۔
اسلام آباد سے مزید