راولپنڈی(سٹاف رپورٹر) راولپنڈی پولیس نے مختلف واقعات میں 10ملزموں کو گرفتار کرکے رائفل اور 9پستول برآمد کر لئے۔ 9ملزموں سے 7کلو سے زیادہ چرس اور 3ملزموں سے 21بوتل اور22لٹر شراب برآمد کی گئی۔تھانہ صدر واہ پولیس نے 4رکنی گینگ سےمسروقہ و چھینے گئے 9موٹر سائیکل اور مسروقہ رقم 35 ہزار روپے برآمد کر لئے۔ تھانہ سٹی پولیس نے بھی ملزم سے 5 مسروقہ ایل ای ڈیز،2مسروقہ موٹر سائیکل،تھانہ چکلالہ پولیس نے گھر سے طلائی زیوارت چرانے والی گھریلو ملازمہ سے 15لاکھ روپے مالیت کے طلائی زیورات برآمد کر لئے۔تھانہ آر اے بازار پولیس نے بھی 2رکنی گینگ سے 4 مسروقہ موٹر سائیکل اور 11 ہزار روپے برآمد کر لئے۔