اسلام آباد ( ایوب ناصر، خصوصی نامہ نگار )) قومی یکجہتی ،حب الوطنی ،نظریاتی احساس اور حقیقی جمہوریت پر عمل پیرا ہونے کیلئے پاکستان کی مختلف سیاسی جماعتوں سے وابستہ طالب علموں نے ’’اولڈ سٹوڈنٹس لیڈرز‘‘ نامی تنظیم قائم کر لی ہے ، ملک بھر سے 20 ہزار سے زائد سیاسی کارکنوں نے اس تنظیم کی رکنیت حاصل کر لی ہے ، بدھ کو نیشنل پریس کلب میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے تنظیم کے سرپرست اعلیٰ رکن قومی اسمبلی ریاض فتیانہ ،مرکزی صدر محمد آصف چٹھہ ایڈوکیٹ ،پنجاب کے صدر انجینئر رانا مبشر علی خان ، پی ایس ایف کے ڈویژنل صدر خالد نواز بوبی نے کہا کہ ہم فوری طور پر تعلیمی اداروں میں سٹوڈینٹس یونین کی بحالی کا مطالبہ کرتے ہیں ۔